چنیوٹ،خواتین کو سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کی تربیت

ہفتہ 11 مئی 2024 16:34

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) چنیوٹ پولیس تحفظ مرکز اور بی پازیٹیو کے اشتراک سے خواتین کیلئے مفت ڈرائیونگ کورس جاری ہے۔ خواتین کو سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس ڈرائیونگ سکول میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جا رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کورس کے دوران انٹرنیشنل طرز پر بنے ڈرائیونگ ٹریک پر ڈرائیورز کی عملی مشقیں کروائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے ایسے اقدامات کا مقصد معاشرے کی ترقی میں خواتین کے مضبوط کردار کو فروغ دینا ہے۔ ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں آسانی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ معیاری اور انٹرنیشنل طرز پر تربیت یافتہ خواتین ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ہو گی۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں