چنیوٹ،اے ایس ڈی پی اوز کی تمام تھانہ جات کے نمبرداران سے میٹنگ

جمعہ 14 جون 2019 23:31

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) اے ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا نے ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کی ہدایت پر تمام تھانہ جات کے نمبرداران سے میٹنگ کی۔تفصیلات کیمطابق ڈی ایس پی سٹی نوید مرتضیٰ چیمہ،ڈی ایس پی چناب نگر مظہر احمد گوندل،ڈی ایس پی بھوانہ نصراللہ خان نیازی نے ایس ایچ اوز کے ہمراہ اپنے اپنے سرکل کے تھانہ جات کے نمبرداران سے میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

دوران میٹنگ علاقہ میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ڈی پی اوز نے نمبرداران سے انکے علاقہ جات میں امن و امان کی صورتحال،جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ نمبرداران سے تھانہ جات میں امن وا مان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے،باہمی رواداری کو فروغ دینے کیلئے تجاویز بھی لی گئیں۔ایس ڈی پی اوز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے علاقہ جات میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی ناسوروں کی نشاندہی کرکے اپنا فرض ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں