ڈپٹی کمشنر کا چنیوٹ جمخانہ کلب کا دورہ، نئی بلڈنگ کے کام کا جائزہ لیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:28

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا چنیوٹ جمخانہ کلب کا دورہ، نئی بلڈنگ کے کام کا جائزہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے گزشتہ روز چنیوٹ جمخانہ کلب کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے وہاں نئی بلڈنگ کے سلسلہ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو چنیوٹ جمخانہ کلب کی بلڈنگ کے جاری کام کے حوالے سے اورموجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہارکیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد چنیوٹ جمخانہ کلب کے ممبران کو بہتر اور معیاری تفریح کے مواقع مل سکیںگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چنیوٹ کو خوبصورت اور سرسبز بنانا میری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو چنیوٹ جم خانہ کلب میں جاری تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے ہدایت کی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں