عالمی یوم رضاکاران کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) عالمی یوم رضاکاران کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کی،آگاہی واک میں ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چنیوٹ میڈم طاہرہ خان، ریسکیو آفسران و اہلکاروں، ریسکیو رضاکاروں، میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بلا معاوضہ اور بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں معاشرے میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،زمانہ امن ہو یا جنگ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے انسان کو دوسروں کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ضلعی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان نے کہا کہ ضرورت مندوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے رجحان کو اجاگر کرنا ایک عظیم کام ہے ،ریلیف کاروائیوں کے دوران رضاکاروں کا کام اور کردار قابل تعریف رہا ہے جسے معاشرہ کبھی فراموش نہیں کرسکتا،انکا کہنا تھا اسلام میں دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر مدد کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیا لہذا ہمیں بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں