ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

جمعہ 29 مئی 2020 22:21

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ ، مزید بہتری لانے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا نواز ، سینٹری انسپکٹرمہر عزیز سپراء ، محمد سلیم و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ سمیت دیگر مقامات پر عملہ صفائی کی دستیابی کو چیک کیا ، انہوں نے جملہ افسران کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں صفائی کی صورتحال بہتر رہی ہے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے کسی بھی علاقہ سے کسی قسم کی شکایت ملنے کی صورت فوری طور پر اس کا ازالہ کیا جائے اور تمام علاقوں میں شیڈول کے مطابق عملہ صفائی موجود ہونا چاہیئے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے سی او رانا نواز کو ہدایت کی کہ سیوریج لائن کے مین ہولز کی صفائی کا کام رکنا نہیں چاہیئے ، مشنری اور عملہ کو متحرک رکھیں ، ان مین ہولز سے نکلنے والا سینکڑوں ٹن کچرے کو ساتھ کے ساتھ اٹھوا کر ڈمپنگ سائٹ پر پھنکوائیں تاکہ تمام شاہرات صاف ستھری رہیں اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں