اشیائے ضروریہ کے سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

ہفتہ 20 فروری 2021 18:46

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے منفی رحجان کی حوصلہ شکنی بھی جاری ہے لہٰذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں،انکا کہنا تھا کہ اشیاء خردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مسلسل چیک کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تینوں تحصیلوں میں پھل وسبزیوں،چینی، آٹا سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کیے جا رہے ہیںلہذا دوکاندار حضرات طے شدہ سرکاری ریٹ پر ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں ، آخر میں انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے ضلع کے 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1067دوکانوں پر جا کر ریٹ لسٹوں کو چیک کیااور وائلیشن کرنیوالی185دوکانداروں کو 3لاکھ 30ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں