ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کا شہر میں صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 16 نومبر 2021 21:51

چنیوٹ۔16نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 16 نومبر2021ء) :ڈپٹی کمشنرچنیوٹ عاصم جاوید کا  شہر میں صفائی کی صورتحال کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محلہ رحمان آباد ، مقیت ٹائون اور اس سے ملحقہ گلیوں میں گئے او رعملہ صفائی کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل شہر میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور ایم سی کے ورکرز کی حاضری کی کڑی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں گلیوں سے تجاوزات کو بھی ختم کروایا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں