اسسٹنٹ کمشنر جھنگ قتل کیس، دونوں نامزد ملزمان گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 17:35

چنیوٹ ۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :چنیوٹ پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل میں مطلوب دونوں نامزد ملزمان کو  چوبیس گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخارنے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک 237میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،عمران جعفر کے قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں خود جائے وقوعہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ پہنچا۔دلخراش واقعہ پر لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔فوری طور پر فرانزک ٹیمیں،کرائم سین ٹیمیں،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔جائے وقوعہ کو کارڈن کیا گیاشواہد اکٹھے کیے گئے، نعش کا پوسٹ مارٹم کروایاگیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ کی زیرنگرانی تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی،پیشہ وارانہ مہارت سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں دونوں ملزمان سہیل اصغر   اور اصغر علی   کو  گرفتارکرلیا۔ انہوں نے کہا کہ  سینئر افسران کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں واقعہ کی تفتیش کررہی ہیں۔تمام وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں