چنیوٹ میں گزشتہ روز نئے سال میں داخلوں کے لیے ضلع کمیٹی کا فوکل پرسن ڈاکٹر محسن عباس کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

بدھ 27 مارچ 2024 20:46

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) چنیوٹ میں گزشتہ روز نئے سال میں سکول داخلوں کے لیے ضلع کمیٹی کا فوکل پرسن ڈاکٹر محسن عباس کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،اجلاس میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چنیوٹ اسحاق تبسم، ڈپٹی لالیاں، بھوانہ سمیت اسسٹنٹ ایجوکیش افسران کاشف چوکھیا، محمد علی اور ہیڈ ماسٹر کاشف عمران کولی نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر محسن عباس نے کمیٹی کو نئے سال کے حکومتی اہداف اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر محسن عباس کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں یونیورسل پرائمری او سیکنڈری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں