سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج )سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائیگا ،تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے

بدھ 1 مئی 2024 21:35

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سہ روزہ جشن کاغلشٹ (آج) 2مئی سے کاغلشٹ کے سبزہ زار میں منایا جائے گا جس میں تمام دوایتی کھیل کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن قاغلشٹ کمیٹی اراکین اور کنونیئر کاایک اہم اجلاس زیر صدارت محمدحبیب خان جنرل سیکرٹری JQCرہائشگاہ سعید ولی خان چرویلو بونی میں منعقد ھوا جس میں کل 2مئی 2024ء سے شروع ہونیوالے قاغلشٹ فیسٹیول کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس ایونٹ میں حصہ لینے والے فٹبال کرکٹ اور ولی بال ٹیموں کے لئے افتتاحی میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،فٹبال ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ھے اوردو گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ کرکٹ کے لئے بھی دو گرانڈز دستیاب ھونگے ،افتتاحی تقریب ٹھیک صبح 8:30بجے شروغ ہو گی اوربعد از تقریب افتتاحی کھیلوں کاباقاعدہ اغاز کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں موڑکھو ،بیار تحصیل اور تورکھو سے عمائدین کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں