امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی

جمعرات 2 مئی 2024 20:45

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے پولو پلیئر انور ولی کیساتھ شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون نے اپر چترال بونی کے وی سی چیئرمین و معروف پولو پلیئر انور ولی عرف موشور کے ساتھ شادی کرلی۔ دونوں کی شادی کی رسم سادہ اور پروقار طریقے سے اسلام آباد میں انجام پائی۔ امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیاجس کے بعد رسم نکاح ادا ہوئی ۔

(جاری ہے)

دلہن اس سے قبل کئی عرصے تک دلہا انور کے فیملی ممبر کی حیثیت سے بونی میں ان کے گھر میں رہائش پذیر تھی جو بعد میں امریکہ واپس چلی گئی تھی تاہم دونوں کے درمیان شادی کی بات چیت چل رہی تھی جو جمعرات کو انجام پاگئی ۔دلہا و دلہن نے اپر چترال کے خواتین کی تعلیمی ترقی اور مقامی ہنڈی کرافٹ کے فروغ کیلئے ایک سنٹر بھی تعمیر کیا ہے جس میں لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے ۔دلہا انور ولی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹرز ہیں ۔ دلہا اور دلہن (آج) چترال پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں