کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:55

ڈی جی خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔سی ٹی سکین مشین خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔گائنی وارڈ کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر سعید احمد،قائمقام ایم ایس ڈاکٹر عقیل احمد افغان،اے پی ایم او ڈاکٹر خالد تحسین اور دیگر افسران موجود تھے کمشنر نے کہا کہ گائنی وارڈ کے مستقل حل کے کئے سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت تعمیر کی جائیگی۔

منصوبہ کا پی سی ون تیار کرکے بجھوا دیا گیا ہے کمشنر رانا گلزار احمد نے کہا کہ موجود وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے گائنی وارڈ کا مسئلہ کسی حد تک حل کردیا ہے۔لیبر روم کو تین سے چھ بیڈ،مریضوں کے ابتدائی معائنہ روم کو چھ سے بارہ بستر اور وارڈ کو بیس سے پچاس بیڈ کردیا ہے۔گائنی وارڈ میں الڑا ساونڈ اور دیگر مشینری فراہم کردی ہے۔کمشنر نے قبل ازیں اپنے آفس میں اجلاس منعقد کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں