رکن صوبا ئی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کا ریسکیوسٹیشن کا دورہ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:57

ڈی جی خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) رکن صوبا ئی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ریسکیوسٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان دورہ کیا، انہو ںنے ریسکیو 1122کے کنٹرول روم ، مو ٹر با ئیک ایمبو لینس ، فائر بریگیڈ سروس اور دیگرریسکیو گاڑیوںکا جا ئزہ لیا اور ریسکیو رز سے ملاقا ت کی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر نا طق حیا ت ، ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں اور دیگر مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے نے کہا کہ ریسکیو کی کا ر کر دگی قابل ستا ئش ہے ،ریسکیو واحد ادارہ ہے جس کی عوام تعریف کر تے ہے اور دیگر اداروںکو بھی ریسکیو کی تقلید کر نی چاہیے۔ ایم پی اے نے کہا کہ عوام کی جا ن و ما ل کا تحفظ ایک عبادت ہے ریسکیورزنے آتش زدگی ، حادثات اور سانحات میں قیمتی املا ک کو نقصان سے بچایا ، شجر کا ری مہم اور کیمو نٹی سیفٹی پر وگرام ریسکیورز کے احسن اقدام ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ لو گوں کے رویوں اور سوچ کی تبدیلی کے لئے مہم کو جا ری رکھا جا ئے ۔ڈاکٹر ناطق حیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ریسکیو 1122نے گزشتہ دس سال کے دوران تقریبا ً 2لا کھ 55ہزار افراد کو ریسکیو کیا اور دس ارب سے زائد ما لیت کی املاک کو نقصانا ت سے بچایا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں