تونسہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لی

جمعرات 2 مئی 2024 22:12

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) تونسہ پولیس نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انچارج پل 22 ہزار نے سمگل ہونے والی غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کو قبضہ میں لے کر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ انچارج پل 22 ہزار تصور عباس نے کہا کہہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے پیش نظر چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں