ایڈ یشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں بین الصوبائی چیک پوسٹوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

منگل 14 مئی 2024 17:15

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ایڈ یشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ سکیورٹی اقدامات کے جائزہ کے لئے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان بارڈر پر واقع بین الصوبائی چیک پوسٹوں حضرت خالد بن ولید ( لاکھانی)، حضرت عمر فاروق (جھنگی ) اور ریورائن پوسٹ نتکانی کے ہنگامی دورے کر کے سیکورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے ٹرائی بارڈر ایریا میں بین الصوبائی چیک پوسٹوں، سرحدی راستوں اور حساس مقاامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سکیورٹی اقدامات کی آپ گریڈیشن، تعینات نفری ، گاڑیوں، اسلحہ وایمونیشن ، مورچوں، تھرمل ڈوم کیمرہ جات کے ذریعہ چیکنگ کے طریقہ کار اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیک پوسٹوں پر تعینات جوانوں سےگفتگو کرتے ہوئے ان سے مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے چیک پوسٹوں پر تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے، چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق کی باؤنڈری وال کی ہنگامی تعمیر اور تمام مورچوں کو مزید مضبوط کرنے کے احکامات بھی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر بکتر بند گاڑی، مزید جدید ترین اسلحہ ،پولیس کی اضافی نفری اور تمام تر وسائل فراہم کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس الرٹ ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں