3واٹرسپلائی سکیموں کے کام کے معائنے کے لیے جرمن انجینئرمسٹرسمٹ کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2019 16:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) جرمن حکومت کے مالی تعاون سے تعمیر ہونیوالی 3واٹرسپلائی سکیموں کے کام کے معائنے کے لیے جرمن انجینئرمسٹرسمٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران جرمن انجینئر نے گرہ اخمد، روڑہ پبی اورپہاڑپورویلج بیرون کی سولر کے ذریعے تعمیر ہونیوالی واٹرسپلائی سکیموں کے مقامات پرجاکرمقامی لوگوں سے ملاقات کی اورواٹرسپلائی سکیموں کی افادیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مقامی لوگوںنے جرمن انجینئر کے سامنے تعمیر ہونیوالی سولر واٹرسپلائی سکیموں کے تعمیراتی کام پراطمینان کا اظہارکیابعدمیں جرمن انجینئر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسین ولایت خان محسود ، ایس ڈی اویوسف علیزئی ودیگرافسران سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں