بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کا فیصلہ افسوسناک ہے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

بدھ 13 نومبر 2019 17:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ،باہمی مذہبی احترام، سیکولرازم اورانصاف کا قتل اورتعصب کی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی منفی سوچ، منفی کردار اور تعصب کے باعث مسلمان غم میں مبتلا ہیں اور بھارت اعلیٰ عدالتی فیصلے کے باعث مسلمانوں کی عزت نفس کو مجروع کیاگیاہے ۔

.انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے مندر کی تعمیر کے فیصلے کی وجہ سے مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے اور ان حالات میںستم یہ کہ مسلمانوں سے احتجاج کاحق بھی چھین کر ان پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے جو انتہائی انسانیت سوز امرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انڈین چیف جسٹس رنجن گوگیی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں