ڈیرہ اسماعیل خان،غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات ،4ملزمان 24گھنٹے میں گرفتار

جمعہ 18 جون 2021 18:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) تھانہ صدر کی حدود میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات میں ملوث4ملزمان کو ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان خان کی قیادت میں پولیس نی24گھنٹے میں گرفتار کرلیا ، آلہ قتل اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات ا ور زیر قیادت ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر کرم الٰہی نے گزشتہ روز ٹانک روڈ بھٹنی آباد کے قریب پیش آنے والی دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 4ملزمان کو چھاپہ زنی و بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے آلہ قتل اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

گزشتہ روز گاؤں حسام کے رہائشی جمیل اور اس کی جوانسال اہلیہ جنہوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،مقامی عدالت سے پیشی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ اچانک موٹرکار میں سوارچار مسلح ملزمان نے ٹانک روڈ بیٹنی آبادکے قریب فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے بہترین حکمت عملی اور چھاپہ زنی کرتے ہوئے ہوئے صدر پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان و ہمراہ ایس ایچ او صدر نے مقدمے میں ملوث چار ملزمان اللہ نواز، شاہنواز، اقبال اور عارف ولد الٰہی بخش سکنائے حسام کو گرفتار کرکے۔ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل 30بور پسٹل اور واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی نمبر S-7026بھی برآمد کر لی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں