ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود کا اعجاز شہید پولیس لائن کا دورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود نے اعجاز شہید پولیس لائن کا دورہ کیا۔ڈی پی او ضمنی انتخابات کے حوالے سے افسران سے ملے اور کئے گئے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں جبکہ محکمہ میں نئے بھرتی ہونیوالے جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور دی جانیوالی تربیت کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو تعینات ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چن شاہ کے ہمراہ پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور شعبہ جات کے انچارج صاحبان سے ملے ۔ اعجاز شہید لائن میس گئے اور جوانوں کو دیا جانیوالاکھانا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا ۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں