ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 46سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ہفتہ 15 جون 2019 17:18

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ڈیرہ اسما عیل خان سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا۔ شہر میں 46سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو سفر کرنے سمیت روز مرہ کے امور کے انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرمی کی شدت کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں ویرانی کامنظر پیش کر تی رہی۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے برف فروشوںنے برف کی قیمتوں میں 200گنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ بر ف بھی نایاب ہو گئی ہے۔ شہر کے سوئمنگ پولز ، میں لوگوں کا جم غفیر تھا جو ٹھنڈے پانی میں ڈپبکیاں لگا کر گرمی کو دو ر کرنے کی تگ و د میں لگے رہے شدید گرمی کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور شربت کی دکانوں کو بھی لوگوں نے پیاس بجھانے کا مسکن بنایا۔ شہر کے بعض علاقوں کی نہریں بھی نوجوانوں سے کچھا کچھ بھری رہی۔ جبکہ لو ڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں