لوئر دیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان 2020-21 جاری کر دیا گیا

منگل 29 ستمبر 2020 15:12

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر اور محکمہ تعلیم (مردانہ/زنانہ) آفس دیر لوئر نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان 2020-21جاری کر دیا۔ ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان لانچ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان (مردانہ/زنانہ) دستاویز ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کے حوالے کردی گئیں۔

ہر ضلع کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ضلعی تعلیمی منصوبہ ضلع بھر میں اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کی فراہمی میں بہتری کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ضلعی تعلیمی دفاتر کی اہلیت کو بہتر بنانے کا ابتدائی مرحلہ ہے تاکہ ان کے وسائل کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے۔

مزید برآں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان خیبر پختونخوایجوکیشن سیکٹرپلان میں بیان کردہ صوبائی حکومت کی پالیسی ترجیحات کے حصول کے لئے ایک وڑن اور عملی لائحہ عمل میں معاون ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان کہ تحت اسکولوں ، سرکل ، سب ڈویڑن اور ضلعی سطح پر اہداف مقرر کیے گئے تھے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان میں طے شدہ اہداف کی بنیاد پر سیکرٹری ایلیمینٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی زیرصدارت ضلعی کارکردگی اسکور کارڈ (District Performance Scorecard)اجلاس میں ہر ماہ اضلاع کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

سرکل اور سب ڈویڑن آفیسرزکی ہر مہینے ہر ضلع میں ہونے والے انٹرا ڈسٹرکٹ پرفارمنس اسکور کارڈ میٹنگ میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکل اور سب ڈویژن آفیسرزکو ڈپٹی کمشنر ہر ماہ تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ اور انٹرا ڈسٹرکٹ سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اور سرکلز کو ششماہی بنیادوں پر نقد انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں