دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ

جمعہ 19 اپریل 2024 17:13

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے انتظامی آفسران نے کم وزن روٹی اور زائد قیمت وصولی پر نان/روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی سردار باشاہ نے چکدرہ کے مختلف بازاروں  میں تندوروں کا معائنہ کرکے روٹی کے وزن کا جائزہ لیا جس پر انہوں نے کم وزن اور زائد قیمت کی وصولی پر کئی نان بائیوں کو گرفتار جبکہ کئی پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں