تعلیمی بورڈ مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتا ئج کا اعلان کردیا

منگل 26 ستمبر 2023 20:16

تعلیمی بورڈ مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتا ئج کا اعلان کردیا
دیرلوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2023ء) تعلیمی بورڈ مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتا ئج کا اعلان کردیا۔پریس ریلیز کے مطابق پارٹ ون میں مجموعی طور پر 35728 امیدواروں میں سے 28260 امیدوار کامیاب ہوءے نتیجہ 1۔79 فی صد رہا۔پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 33588 امیدواروں میں سے 30857 امیدوار کامیاب ہوءے نتیجہ 87۔91 فی صد رہا۔

پری میڈیکل گروپ میں 20675 امیدواروں میں سے 16952 امیدوار کامیاب ہوءے اور نتیجہ 99۔81 فی صد رہا۔پری انجینرنگ گروپ میں امیدواروں کی تعداد 1306 تھی پاس شدہ طلبہ کی تعداد 880 ہے اور ان کا نتیجہ 38۔67 فیصد رہا۔ساءینس جنرل گروپ میں  کل 2351 امیدواروں میں سے 1715 رامیدوار کامیاب ہوءے اور نتیجہ 95۔79 فی صد رہا،آرٹس گروپ میں کل 11396 امیدواروں میں 8713 کامیاب ہوءے نتیجہ 46۔

(جاری ہے)

76 فیصد رہا۔اسی طرح پارٹ ون کے پری میڈیکل گروپ کیں 19614 امیدواروں میں سے 18428 امیدوار کامیاب ہوءے نتیجہ 95۔93 فی صد رہا ۔پارٹ ٹو کے پری انجینرنگ گروپ میں امیدواروں کی تعداد 1572 تھی پاس شدہ طلبہ کی تعداد 1340 ہے اور ان کا نتیجہ 24۔85 فی صد رہا۔ سائنس جنرل گروپ میں کل 1717 امیدواروں میں 1480 امیدوار کامیاب ہوءے نتیجہ 2۔89 فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں کل 10681 امیدواروں میں 9605 امیدوار کامیاب ہوءے ،نتیجہ 93۔

89 فیصد رہا اور ہوم اکنامکس گروپ میں کل 4 امیدواروں میں سارے امیدوار کامیاب ہوءے اور نتیجہ 100 فیصد رہا۔نتیجے کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طالبہ طیبہ اکرام قاضی ولد قاضی اکرام اللہ رول نمبر 314975 نے 1035 نمبر لے کر مالاکنڈ بورڈ میں ہہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ عاتقہ جاوید ولد جاوید جوکہ ایڈورڈ ماڈل کالج تیمرگرہ نے 1012 نمبرات لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح فاءیزہ شمس ولد حفظ الرحمان جوکہ اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ نے 1009 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اسی طرح پری انجینرنگ میں سلیمان احمد ایڈورڈ ماڈل کالج تیمرگرہ نے 947 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔محمد رفیع جوکہ ایڈورڈ ماڈل کالج تیمرگرہ کا طالب علم ہے 945 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ہوم آف نالج واڑھی اپر دیر کی طالبہ سنبل ندیم نے 938 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساءینس جنرل گروپ میں حراء سکول اینڈ کالج درگءی مالاکنڈ کی طالبہ ملاءیکہ خان نے 976 نمبر لے کر پہلی ،حراء سکول اینڈ کالج درگءی کی دوسری طالبہ سمییہ عالم ولد جان عالم نے 969 نمبر لے کر دوسری اور اسی سکول کے سعیدہ ماریہ بطول نے 957 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

نتیجے کے مطابق آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بٹخیلہ ملاکنڈ کے طالب علم ریان محمد نے 959 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن ضلع دیر لوئر کی پراءیویٹ طالبہ نے 944 نمبرات لے کر دوسری پوزیشن حاصلطکی اور دی نالج سکول اینڈ کالج خال نے 936 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ \378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں