دیر لو ئر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے سلسلہ میں تین دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ

پیر 20 نومبر 2023 20:42

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) ضلع دیر پائین میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے دیر پائین میں آئندہ ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف اور پرامن انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر و  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیر لو ئر محمد فوادنے دفعہ 144 کے تحت امتحان کی حدود میں کتابوں، گائیڈز، حل شدہ کاغذات، متعلقہ مواد، ڈیجیٹل ڈائریوں، موبائل فونز اور دیگر غیر قانونی گیجٹس پر تین دن کے لیے 24  تا 26 نومبر 2023 تک پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں