صوفی محمد کا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار

منگل 27 اپریل 2010 18:03

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء) سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کی تحصیل میدان سے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فورسز نے مولانا صوفی محمد کے بیٹے مطیع اللہ اور اسکے ساتھی کو نوا کلے میں کارروائی کے دوران گرفتارکیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ سوات آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نےمولانا صوفی محمد اور دو بیٹوں کو گرفتار کیا تھا،جبکہ ان کا ایک بیٹا مولانا کفایت اللہ میدان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں