ہیل پارک سیاہ ناغہ دیر میں شجر کاری مہم کا افتتاح

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:20

دیر بالا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالاخالد اقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر عبید الرحمن ڈوگر کی زیر نگرانی ہیل پارک سیاہ ناغہ دیر میں (پلانٹ فار پاکستان)شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر عبید الرحمن ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں پاکستان کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے جبکہ درخت لگانا نسل درنسل نشونما کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہمیں وطن سے اپنی محبت کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کو پورے ضلع دیر بالا میں پھیلایا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں