زیمدارہ لعل قلعہ میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق

منگل 15 جنوری 2019 17:02

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) زیمدارہ میں چوری کی واردات کے لیے آیا ہوا ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ مسمی رحمن الحق ولد تام الحق سکنہ بشگرام لویردیر کو زخمی حالت میں لعل قلعہ ہسپتال سے تیمرگرہ ڈی ایچ کیو لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

گاوں والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص بازار میں چوری کرنے آیا تھا جس پر علاقے کے لوگ چوروں کو بھگانے کے لیے فائرنگ کررہے تھے کہ اسی دوران مذکورہ شخص زخمی ہوا تھا۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا وہ مرا ہوا شخص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جان بحق ہوا ہے، اطلاع کے مطابق اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو تیمرگرہ لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں