ضلع دیر پائین میں سٹیٹ لینڈ میں کسی بھی قسم کی تعمیرات، خریدوفروخت، زمین کی نوعیت میں تبدیلی اور کھدائی وغیرہ پرپابندی عائد

پیر 1 نومبر 2021 13:46

دیر لوئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2021ء)ڈپٹی کمشنرضلع دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل نے ان کے دفتر سے جاری ہونے والی حکم نامے میں عوام کو اطلاع دی ہے کہ ضلع دیر پائین میں سٹیٹ لینڈ میں کسی بھی قسم کی تعمیرات، خریدوفروخت، زمین کی نوعیت میں تبدیلی اور کھدائی وغیرہ پر دفعہ 144 پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرضلع دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں