سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 3 روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین

لاہور ریڈ نے لاہور گرین اور لاہور بلیو نے لاہور وائٹ کو شکست دیدی نیشنل ہاکی سٹیدیم میں ہونے والے میچز میں لاہور ریڈ نے لاہور گرین کو3-0 اورلاہور بلیو نے لاہور وائٹ کو 6-0 سے ہرادیا

جمعرات 17 دسمبر 2020 21:47

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 3 روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے 3 روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کے دوسرے روز بھی ہاکی کے مقابلے جاری رہے، پہلے میچ میں لاہور ریڈ نے لاہور گرین کو3-0 سے ہرادیا،مہک راشد، نشاء اور حنا پرویز نے ایک ، ایک گول کیا،دوسرے میچ میںلاہور بلیو نے لاہور وائٹ کو 6-0 سے ہرادیا، حمرہ لطیف نی3، اریبہ سرور نے 2 جبکہ سدرہ نے ایک گول کیا، 3 روزہ لاہورڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین ہاکی میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں،ٹورنامنٹ کے انعقا د کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، ہاکی کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں