فیصل آباد چیمبر اس سال بھی بہترین اور قابل عمل بجٹ تجاویزپیش کرے گا، تاجر رہنما سجاد ارشد

پیر 13 مئی 2024 13:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) معاشی ترقی کےلئے وفاقی بجٹ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے لہٰذا آئندہ مالی سال(2024-25 )کے بجٹ کو بزنس دوست بنانے کےلئے فیصل آباد چیمبر اس سال بھی بہترین اور قابل عمل تجاویز دے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریزکے قائم مقام صدرڈاکٹر سجاد ارشد نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام بزنس ایسوسی ایشنز اور چیمبرز اپنے اپنے ممبران کے مفادات کےلئے بہترین تجاویز پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، سابقہ ادوار کی طرح اس مرتبہ بھی بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ حکومت ان کو بجٹ کا حصہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نے اس بات اہتمام کیا ہے کہ مختلف سیکٹرز کی طرف سے ملنے والی بجٹ تجاویز کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی مدد سے حکومتی طریقہ کار کے مطابق حتمی شکل دی جائے تاکہ حکومت کو ان تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں