دشمن قوتیں سرگرم ہیں‘ عمران خان ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

عمران خان نے کہا میں نہ رہا تو ملک ٹوٹ جائے گا، چار پانچ پوسٹیں کرکے خود کو شیخ مجیب الرحمان سے ملا دیتے ہیں، آپ کا مقرو چہرہ 9 مئی کو بے نقاب ہو گیا تھا۔ وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی پیر 27 مئی 2024 14:07

دشمن قوتیں سرگرم ہیں‘ عمران خان ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی 2024ء ) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں دشمن قوتیں سرگرم ہیں، عمران خان ملک کے ٹوٹنے کی باتیں کر رہے ہیں، وہ ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1971ء کی باتیں کرکے اور شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر لگا کر غداری کےسرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں، 2024ء کی صورتحال کو 1971ء سے کس طرح ملایا جارہا ہے، کون ملا رہا ہے، ان کا ایجنڈہ کیا ہے، یہ وہی سوچ ہے کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں، میں اقتدار میں نہ رہا تو پاکستان ٹوٹ جائے گا‘، عمران خان کی اقتدار سے دوری نے انہوں ملک ٹوٹنے کی باتیں کرنے پر مجبور کردیا ہے، آپ اپنے کو شیخ مجیب سے ملا رہے ہیں، آپ نے 1971ء کی تاریخ کبھی پڑھی ہے؟۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان پر سائفر، توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈز کے کیس ہیں، عدت والا کیس ہم نے نہیں کیا خاور مانیکا نے کیا، سائفر کیس میں آپ نے سیاسی فائدہ اٹھایا اور ملک دشمن بیانیہ بنایا، عمران خان نے کہا کہ میں نہ رہا تو ملک ٹوٹ جائے گا، چار پانچ پوسٹیں کر کے خود کو شیخ مجیب الرحمان سے ملا دیتے ہیں، آپ کا مقرو چہرہ 9 مئی کو بے نقاب ہو گیا تھا، آپ کا گھٹیا پلان اب بھی بے نقاب ہوا، یہ ملک 27 رمضان کو وجود میں آیا، یہ تا قیامت رہے گا مگر آپ کی ملک دشمنی عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ڈی ایم دور میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین اور فلسطینیوں کے حقوق کی بات کی، انہوں نے ورلڈ اکنامک کے فورم پر کہا غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا جس کو تمام ممالک نے سراہا، اب وزیراعظم شہباز نے ناروے اور آئرلینڈ کے وزرائے اعظم کے ساتھ رابطہ کیا اور فلسطین پر ان کے مؤقف کو سرہا، اس عمل کا اچھا تاثر آئے گا، فلسطیبنیوں کو بھی معلوم ہوگا دنیا کے کچھ ممالک ہیں جنہیں غزہ اور رفح کی صورتحال پر تشویش ہے اور وہ اس حوالے سے آپس میں بھی رابطے قائم کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں