گورنرپنجاب و چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد نے پروفیسرڈاکٹراقرار احمد خاں(ستارہٴ امتیاز) کو یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا
منگل 20 اکتوبر 2020 21:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بالعموم اور یونیورسٹی کو بالخصوص مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ملازمتوں کے عدم تحفظ سے متاثر ہونیوالے سینکڑوں ملازمین کے جملہ مسائل کو پنجاب ریگولائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 ء کی واضح ہدایات کی روشنی میںپائیدار انداز میں حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کیمپس کمیونٹی نے مشکلات حالات کا سامنا کیا تاہم وہ پراُمید ہیں کہ اگر ہم آج بھی سسٹم پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ملک اور اس ادارے کی ترقی کیلئے کمربستہ ہوجائیں تو بہت جلد مسائل کو حل کرتے ہوئے معاملات کو درست سمت میں آگے لیجانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد تدریسی و انتظامی عہدوں پر تقرریوں کیلئے سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرکے اہل اُمیدواروں کو اہلیت اور شفاف میرٹ کے ذریعے آگے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو اس وقت باصلاحیت افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے لہٰذا ان کی کوشش ہوگی کہ جلد ہی اس چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جلد ہی یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈیمیا کے ساتھ بیٹھ کر اس جامعہ کے زرعی تشخص کی بحالی کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں گے جس پر عمل پیرا ہوکر زرعی شعبے میں ملک کو درپیش چیلنجز کا پائیدار حل تجویز کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جامعہ کا سپوت ہوتے ہوئے وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور فنڈنگ ایجنسیوں میں اس کا مقدمہ موثر انداز میں لڑیں گے جس سے اس کی قومی و بین الاقوامی درجہ بندی میں بھی نمایاں بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی میں گزشتہ تین برسوں کے دوران اٹھائے جانیوالے اقدامات کا ازسرنو غیرجانبدارانہ اور منصفانہ جائزہ لیں گے اور جہاں بہتری کی گنجائش ہوئی وہ ضرور کریں گے۔ اس موقع پر تمام تدریسی و انتظامی سربراہان اور سٹاف نے انہیں تیسری مرتبہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9مئی کےکرداروں کوسزاملنی چاہیے، کل لاہور میں علما کنونشن ہوگا،جمعہ کو یوم استحکام پاکستان منائیں گے، ..
کمشنر فیصل آباد سے ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز کی ملاقات، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات بارے گفتگو
محکمہ ماحولیات کی کارروائی، پرنٹنگ یونٹ کاسٹیم بوائلر اور تھرموآئل ہیٹر سیل، مالک کو 3 لاکھ جرمانہ
کاشتکار بھائی گندم کی کٹائی کے بعد بھوسے کو آگ مت لگائیں، چوہدری خالد محمود
فیصل آباد،زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی
فیصل آباد ،کمشنر/ چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید سے ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ..
کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور دستیاب سپورٹس گرائونڈ کے حوالے سے اجلاس ..
ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا تحصیل و ضلع فیصل آباد کے مختلف ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ
ڈپٹی کمشنر سے ڈنمارک انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ کی ملاقات
فیصل آباد، موٹر سائیکل چور گرفتار، چوری شدہ 30 موٹر سائیکلیں برآمد
فیصل آباد میں پولیس مقابلہ کے دوران مطلوب ڈاکو ہلاک
فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 7 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی