زرعی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی سیمینار، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی خصوصی شرکت
منگل 23 اپریل 2024 17:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کی یہ ٹرانسپورٹ سکیم بہت ہی زبردست ہے جس میں فیصل آباد کا کوٹہ50 فیصد رکھا گیا ہے جس میں سے 50 فیصد طالبات اور 50 فیصد طلبا کو بائیکس فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر بائیکس کی قیمت دو اقساط میں ادا کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار ہے جس میں سے مارک اپ گورنمنٹ آف پنجاب خود ادا کرے گی جبکہ پیٹرول بائیک کی قیمت ایک لاکھ50 ہزار روپے ہے جس میں سے مارک اپ گورنمنٹ ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا قیمت کا 30 فیصد سٹوڈنٹس ادا کریں گے جبکہ کیپیٹل سبسڈی گورنمنٹ ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس کیلئے ماہانہ قسط 9 ہزار روپے جبکہ پیٹرول بائیکس کیلئے 5 ہزار روپے ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوتی ہیں تو قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر بائیکس دی جائیں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے موٹر بائیکس کے حصول میں درپیش مسائل کے حوالے سے طلبا و طالبات سے دریافت کیا اور مختلف درپیش مسائل کے حل کیلئے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کی تمام تر تفصیلات ویب پورٹل پر موجود ہیں اور تمام طلبا و طالبات درخواست دینے سے پہلے ویب پورٹل پر تفصیلات جان سکتے ہیں ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ فیصل آباد کا جوش و خروش قابل دید ہے جو کہ لاہور کے نوجوانوں سے بھی زیادہ ہے لہذا میری آپ سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخواستیں دیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے نوجوانوں کے متعدد سوالات کے جوابات دیے جس پر انہوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کیا ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں سات روٹس پر 40 سے 45 بس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، فیصل آباد کیلئے 500 بسوں کی ضرورت ہے تاہم 100بسوں سے اس منصوبے کو شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں تاہم مشاہدہ کیا جا رہا ہے جیسے ہی یہ منصوبہ کامیاب ہوگا اور چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے تو فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر،سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ اور دیگر مہمانان مختلف موٹر بائیکس کمپنیوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر گئے اور تمام الیکٹرک اور پٹرول بائیکس بارے معلومات دریافت کیں۔ تقریب میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی، ڈاکٹر جلال عارف، ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) جعفر ہوچہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان نے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب گورنمنٹ اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ میاں شہباز شریف کے لیپ ٹاپ سکیم کے بعد آج ہمیں پھر موٹر بائیکس سکیم کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاطلبا و طالبات کیلئے سواری فراہم کرنے کے اس زبر دست یوتھ انیشیٹو پروگرام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے روڈ شوز بہت ضروری ہیں کیونکہ اس سے بچوں کو اعتماد ملتا ہے۔ وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ سکیم کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صحافی محمدصدیق مینگل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے، سانول جان
پاکستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر قابو پایا جائے،مولانا زاہد محمود قاسمی
فیصل آباد کے نواح میں دیرینہ خاندانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائیاں،حج فراڈ ،انسانی سمگلنگ اور ممنوعہ ادویات کے کاروبار میں ملوث 5 ملزمان ..
ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے فیصل آباد کے شہریوں کی اوسط عمر 4سال کم ہو گئی
حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات
کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا ایک ہفتہ میں مسلسل دوسرا اجلاس
فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے الائیڈ ہسپتال I کا دورہ
فیصل آباد،ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے جدید تقاضوں کے مطابق محکمانہ اقدامات ..
فیصل آباد،ٹریفک کے مختلف حادثات میںدو خواتین جاں بحق، سات زخمی
فیصل آباد،انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز
فیصل آباد،مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے