بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 21:06

بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 8 کاروائیاں کاروائیوں کے نتیجے میں 8 مقدمات درج مقدمات میں نامزد ملزمان میں فریاد علی ، ظہیر بابر، امان اللہ ، محمد شعیب ، محمد حیات شامل چھاپہ مار کاروائیاں تحصیل اوکاڑہ ، اڈا کسان روڈ اوکاڑہ، چک نمبر 119 این بی سرگودھا ، چک نمبر 249 آر بی بلوچ والا فیصل آباد اور بھگتانوالہ سرگودھا میں کی گئیں ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ مقامات پر ہوٹل ، گھروں دفاتر اور ٹیوب ویلز کو براہِ راست کنڈا ڈال کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے چوری شدہ بجلی استعمال کی جا رہی تھی بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا ابتدائی تخمینے کے مطابق بجلی چوری سے مجموعی طور پر قومی خزانے کو 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچا چھاپہ مار کاروائیوں میں فیسکو حکام بھی ہمراہ فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا بجلی چوری میں فیسکو حکام کی معاونت کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں