فیصل آباد،گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دونوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر موت گلے لگالی

پیر 13 اگست 2018 22:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء)گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر دونوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر موت گلے لگالی ، تفصیلات کے مطابق 203ر ب کے رہائشی 22سالہ شہباز اور 158چک گوجرہ کے 27سالہ علی ولد شبیر نے گھروں میں جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد متاثرہ افراد موت کی آغوش میں پہنچ گئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں