ْوفاقی حکومت پاسکو کومخصوص اضلاع میں گندم خریداری کی پابندی سے آزاد کرے ‘ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو معیاری بیج ، زرعی ادویات ، کھاد سبسڈائز نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں سابق وفاقی وزیر کا حلقہ این اے 97کے مختلف علاقوں کا دورہ ،مختلف برادریوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کیں

اتوار 12 مئی 2024 11:25

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ گو مگو کی صورتحال کی وجہ سے کسان اپنی گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہے ،وفاقی حکومت غیر معمولی حالات کو دیکھتے ہوئے پاسکو کومخصوص اضلاع میں گندم خریداری کی پابندی سے آزاد کرے ،کسانوں کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 97کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر سے مختلف برادریوں کے عمائدین اور حلقے کے لوگوں نے نے ملاقات کر کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے ساتھیوں کے ہمراہ حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے عزیز و اقارب سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے کسان کے مسائل کے حل اور زراعت کی ترقی کیلئے قابل عمل منشور پیش کیا ہے ۔ اگر حکومت کسان کا بوجھ بانٹنا چاہتی ہے تو مختلف علاقوں میں فیئر پرائس شاپس قائم کر کے کسانوں کو تصدیق شدید معیاری بیج ، زرعی ادویات اور کھاد سبسڈائز نرخوں پر فراہم کئے جائیں ، موجودہ حالات میں وئیر ہائوسز کے منصوبے کو فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسان فصل کی صحیح قیمت نہ ملنے پر اسے حکومتی گوداموں میں محفوظ کر کے آئندہ کی فصل کی تیاری کیلئے قرض لے سکے اور فصل فروخت ہونے پر قرض کی واپسی کر دے ، یہ حقیقت میں کسان کی بہت بڑی خدمت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں