ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں

جمعہ 16 نومبر 2018 23:44

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے اپنے دفترسے باہر احاطہ میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے وہ روزانہ صبح 10سے 12بجے ڈی سی کمپلیکس میں کھلی جگہ پردفتر لگا کر لوگوں سے براہ راست ملیں گے اور ان کے مسائل وشکایات کے حل کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ وہ انفرادی اوراجتماعی مسائل کے سلسلے میں ان سے بلارکاوٹ ملاقات کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لوگوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے سلسلے میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔اس ضمن میں محکمانہ سروسز میں بھی مزید بہتری اورجدت لانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے بعض معذورافراد کی مدد کے لئے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو ہدایات جاری کیں جبکہ واسا حکام کو عوامی شکایات دور کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے محکمہ مال،تعلیم،صحت اور دیگر محکموں سے متعلق شکایات کا بھی جلد ازالہ کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں