چ*فیصل آباد، ڈینگی کے مرض میں مبتلا مزید 3 مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

&فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈینگی کے مرض میں مبتلا مزید 3 مریض الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے‘ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی انیلہ دختر صادق راولپنڈی میں اپنے عزیزوں کے پاس گئی ہوئی تھی جہاں پر ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جسے آئیسولیشن وارڈ میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ دیگر دو مریضوں میں بھی ڈینگی رپورٹ پازیٹو آنے پر آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا جن میں 35 سالہ امین ساکن شیخوپورہ اور 27 سالہ کاشف نثار ولد صادق ساکن 304 ج۔ب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں