فیصل آباد،شہر اور گردونواح میںڈکیتی، چوری و راہزنی 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سر راہ نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) شہر اور گردونواح میںڈکیتی، چوری و راہزنی 80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سر راہ نہتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ چوروں کے گروہوں نے بھی ات مچائے رکھی۔ درجنوں گاڑیاں، مویشی، قیمتی اشیاء چرا لی گئیں۔ آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ لیاقت چوک میں سلیم کی دکان سے ڈاکوئوں نے 90 ہزارکی نقدی و موبائل فون چھین لیا۔

چباں روڈ سے شکیل سے 8 ہزار روپے و موبائل فون چھین کر ڈاکو فرار ہو گئے۔ مدنی ٹائون میں نواز سے نقدی لوٹ لی گئی۔ جھنگ روڈ پر دربار بخاری شاہ سے طارق سے مسلح گروہ 45 سو روپے چھین کر لے گیا۔ گلستان کالونی میں اکبر چوک سے ظفر سے 3 ہزار کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ چھین لیا گیا۔

(جاری ہے)

جھال چوک میں بلال سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ جھنگ بازار سے نوشین کا پمپ نامعلوم چور لے گئے۔

ستیانہ روڈ سے اشرف کی دکان سے 70 ہزار کی نقدی و غیرہ چور لے اڑے۔ 201ر۔ب میں زاہد کی حویلی سے چور بکریاں لے گئے۔ رحمت چوک میں عامر، مہندی محلہ میں علی اختر اور کمپنی باغ میں یوسف سے 4 ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ محلہ فاروق آباد کھرڑیانوالہ میں ناصر اور یوسف کی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔ مدینہ ٹائون میں العزیز مسجد کے قریب خلیل، غلام محمد آباد میں بلال کی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔

تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ ایف ڈی اے سٹی میں عارف کے گھر سے مسلح افراد 8 ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین کر لے گئے۔ خانوآنہ میں افضال کی موٹر سائیکل بھی چھین لی گئی۔ کینال روڈ میں تنویر، رشید آباد میں عابد، محلہ خالد آباد میں جاوید، جناح کالونی میں فخر، کینال روڈ سے عابد، جوہلاں اڈا میں حماد، جھمرہ میں ساجد، رسول پور میں عبدالصبور، پٹھان والا سے علی احمد، سہگل سٹی میں عثمان، بولے دی جھگی میں ندیم، 204 ر۔

ب میں معاذ، کبوتراں والا چوک میں محمد حسین، عباس نگر میں شفیق، صدر سمندری میں نعیم اور وڑائچ والا میں کاشف کو مسلح گروہوں نے لوٹ لیا۔ صدر جڑانوالہ کے علاقہ جیلانی ٹائون میں غضنفر کے گھر میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 4 لاکھ مالیت کی نقدی، 2 تولے سونا چھین لیا۔ فور سیزن کالونی میں عمران کی کار کے شیشے توڑ کر 60 ہزار کی نقدی و لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے۔

جھال مارکیٹ میں ایوب بھی لٹ گیا۔ کبوتراں والا چوک میں محمد حسین سے 50 ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا۔ منصور آباد میں شکیل، مقصود آباد میں حمزہ، حاجی آباد میں سلمان، میاں گارڈن ٹائون میں قاسم علی کی گاڑیاں چور لے اڑے۔ 103 گ ب میں ذوالفقار، سمندری روڈ سے شیراز، لیاقت آباد میں وقاص، ماڈل سکول کے قریب توحید، 238 گ ب میں نعمان، گارڈن ہوٹل میں شاہ زیب، بدھ بازار جڑانوالہ میں عرفان، ایگریکلچر یونیورسٹی میں احمد، ریل بازار کے علاقہ میں وقاص، اکبر ٹائون میں ارشاد، نثار کالونی میں لقمان، کچہری بازار گول میں بلال کی موٹر سائیکلیں چری ہو گئیں۔

69 ج ب میں زبیر کے فارم سے 150 چکن مرغیاں چوری ہو گئیں۔ ڈجکوٹ میں ہسپتال کالونی سے وسیم کے گھر سے چور تالے توڑ کر نقدی وغیرہ لے گئے۔ خانوآنہ میں افضال کی موٹر سائیکل چھین لی گئی۔ لنڈیانوالہ میں شاہد اقبال کی دکان سے چور قیمتی سامان لے گئے۔ سمندری روڈ سے شیراز کی دکان کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا۔ افغان آباد میں عمر عباس کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔

مرضی پورہ میں عقیل الرحمن سے سر راہ 70 ہزار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا۔ رضا آباد میں عرفان حیدر کے 48 عدد سیل چور لے اڑے۔ 218 ر۔ب پروکیانوالہ میں شاہد کی موٹر سائیکل ایف ڈی وائی 5718 و نقدی ڈیڑھ سو روپے چھین لئے گئے۔ گلزار کالونی میں عبدالجبار کی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ النجف کالونی میں نعیم علی کے دو موبائل گاڑی سے چور لے گئے۔

کینال روڈ میں عمر متین سے 87 سو روپے کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا۔ مریم آباد میں جاوید کا موبائل فون چور لے اڑے۔ 199 ر۔ب میں افضل کی موٹر سائیکل چور لے گئے۔ سوساں روڈ میں رضا محمود، اسلامیہ پارک سے شفاقت علی، جھمرہ روڈسے عامر، غلام محمد آباد میں علی حسین، 7 ج ب میں عرفان، 51 ج ب میں جاوید اختر، ملت ٹائون میں عمر اقبال، گرین سٹی میں عبداللہ، ملت ٹائون کے علاقہ میں زوہیب، 19 ج ب میں ریاست علی، 189 ر۔ب میں عصمت اللہ، 113 ج ب میں تفسیر احمد، جھال خانوآنہ میں طارق، فیکٹری ایریا میں طارق، محمد بلال، دکن پارک میں عماد، شیخانوالہ میں اعظم، 240 ر۔ب میں جمعہ خاں نقدی و دیگر قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں