نشاط آباد پل کے قریب ریلوے پٹڑی عبور کرتے ہوئے 60 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی

پیر 20 جنوری 2020 22:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) نشاط آباد پل کے قریب ریلوے پٹڑی عبور کرتے ہوئے 60 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطابق گزشتہ شام 60 سالہ نامعلوم شخص نشاط آباد پل کے قریب ریلوے پٹڑی عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین سر پر پہنچ گئی اور اس کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا اور تیز رفتار ٹرین نے اسکے پرخچے اڑا دیئے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم ریلوے پولیس نے نعش تحویل میں لے کر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں