سہولت بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پرصارفین کو اشیاء ضروریہ کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے سہولت بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جہاں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور کریانہ کی دیگرمعیاری اشیاء عام مارکیٹ سے نسبتاًرعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے یہ بات مختلف علاقوں میں سہولت بازاروں کی انسپکشن کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں میں آٹا،چینی،دالیں،پھل،سبزیاں اور کریانہ کی دیگر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی دستیابی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے بازاروں کے انچارجز سے کہا کہ وہ موقع پر موجودرہ کر اشیاء کی طلب ورسد پر گہری نظر رکھیں جبکہ صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے دکانداروں کو تاکید کی کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں تاکہ صارفین کم قیمتوں سے آگاہ رہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں