فیصل آباد ،کار کی ٹکر سے نوجوان اور موٹرسائیکل سے گر کر خاتون جاں بحق

منگل 27 اکتوبر 2020 19:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کار کی ٹکر سے نوجوان اور موٹرسائیکل سے گر کر خاتون جاں بحق، ہسپتال میں نعشیں ورثاء کے حوالے‘تھانہ گلبرگ کے علاقہ غوثیہ پارک کے قریب 20 سالہ نصیر عمر اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، پیپلز کالونی کی رہائشی 40 سالہ شاہدہ زوجہ خالد موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے سر میں چوٹ لگنے کے باعث الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں