فیصل آباد ،پولیس نے24گھنٹوں کے دوران 03 اشتہاریوں سمیت 43 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:39

فیصل آباد۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 03 اشتہاریوں سمیت 43 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 12 منشیات و شراب فروشوں کو گرفتارکیا اور ان کے قبضہ  سے 2.560کلوگرام چرس، 2.380 کلو گرام بھکی اور361 لیٹر شراب برآمد کی ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں 06 ملزم گرفتار کرکے 05پسٹل، 01 بندوق اور متعدد گولیاں برآمدکی گئیں۔

جواء مافیاء کیخلاف کارروائی کرکے 22 ملزمان کوگرفتار کیا گیا اور داؤ پر لگی رقم 17800 روپے برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے دستیاب کریمنل ریکارڈکے تحت ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں