گ*فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر بیوی نے اپنے بھائیوں سے ملکر خاوند کو اغواء کروادیا

اتوار 16 جنوری 2022 18:55

ف*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2022ء) گھریلو جھگڑے پر بیوی نے اپنے بھائیوں سے ملکر خاوند کو اغواء کروادیا سمندری پولیس نے مغوی نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں‘بتایاگیا ہے کہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ قصبہ سمندری میں محمد نواز کا اپنی بیوی سے اکثروبیشتر جھگڑا رہتا تھا اسی بناء پر اس نے اپنے بھائیوں سے ملکر محمد نواز کو اغواء کروادیا پولیس نے مغوی نواز کے بھائی محمد زاہد محمود کی مدعیت میں قانونی کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں