فیصل آباد:حکومت پنجاب کی ہدایات

ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار سوشل ویلفیئرکے باہر ''دیوار احساس'' قائم کردی

منگل 18 جنوری 2022 21:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار سوشل ویلفیئرکے باہر ''دیوار احساس'' قائم کردی گئی ہے جہاں مستحق افراد کو گرم ملبوسات مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔دیوار احساس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فرخ رضوان نے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر چدھڑ،مینجر ادارہ زاہدہ ناز،این جی او کے نمائندہ میاں ندیم احمد اور ڈونرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دیوار احساس ضلعی انتظامیہ،محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر سماجی تنظیموں کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو گرم کپڑے،کمبل، جیکٹس،شوز،ہڈز ودیگر اشیاء مہیا کرکے انہیں سردی سے بچانا ہے۔ایم پی اے نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گرم کپڑے نہیں ہیں وہ مفت اپنی پسند کے گرم کپڑے دیوار احساس سے لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے اس حوالہ سے مختلف سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔مینجر ادارہ نے کہا کہ دیوار احساس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اور مستحقین کو سہولت فراہم کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں