کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے حکم پرایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو ممبرز کے استفادہ کیلئے کھول دیاگیا

منگل 23 اپریل 2024 19:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی/کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے حکم پرایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کو ممبرز کے استفادہ کیلئے کھول دیاگیاہے جس میں عالمی معیار کے مطابق ان ڈور گیمز سمیت متعدد تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کمشنر فیصل آباد نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا اچانک دورہ کیا او ر تفریحی و انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ایف ڈی اے کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہاکہ سپورٹس کمپلیکس کو منظم انداز میں چلانے کیلئے اعلیٰ نظم و نسق کو برقرار رکھاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ممبرز کیلئے ان ڈور گیمز کی سہولیات کو ہمہ وقت دستیاب رکھیں اور تمام کھیلوں کیکورٹس سمیت دیگر املاک کی دیکھ بھال اور تحفظ میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کی ترویج و ترقی کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف ڈی اے کے متعلقہ افسران سے کہاکہ سٹاف کی حاضری اور معیاری صفائی ستھرائی کے اقدامات کے علاوہ دیگر انتظامی امور کی باقاعدہ کڑی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات کے اعلیٰ معیار میں کمی نہ آئے۔

دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سپورٹس کمپلیکس کو کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے شعبہ میں ایک عمدہ ادارہ کے طور پر ترقی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈور گیمز کیساتھ ساتھ تفریحی سہولیات کو بتدریج وسیع اور پائیدار بنایاجائیگا اس ضمن میں ممبرز کو بہترین ماحول فراہم کرینگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گیمز اور جسمانی فٹنس کیلئے آنیوالے ممبرز کو قواعد و ضوابط و شرائط کا پابند رکھاجائے تاکہ انتظامی معاملات میں کسی لمحہ رخنہ اندازی نہ ہو اور نظم وضبط برقرار رکھتے ہوئے سپورٹس کمپلیکس کی ساکھ مزید مستحکم اور پرکشش ہو۔

سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین ممبرز کیلئے معیاری جمنیزیم، بیڈمنٹن، سکوائش، ٹیبل ٹینس و باسکٹ بال کورٹس کے علاوہ جدید سوئمنگ پولز وان ڈور گیمز کی دیگر سہولیات سمیت جوکنگ ٹریک اور چلڈرن پلے ایریا فراہم کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں