صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد

جمعہ 3 مئی 2024 19:44

صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد۔ خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ صدر مملکت کی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی ۔

صدر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں اٴْمید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے ، سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں