وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق

جمعہ 3 مئی 2024 19:38

وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ڈبلیو ایچ اوکی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔ملاقات میں صحت کی بہتر سہولتوں کے لئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈبلیو ایچ او ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر بلخی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بیماریوں سے بچائو اور علاج کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہے۔ دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتال فنکشنل کر دیئے ہیں اور پانچ سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے۔ ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچا ئو کیلئے بر وقت اقدامات ضروری ہیں، قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون فراہم کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں