کمشنر فیصل آباد سے قازقستان کے سفیر مسٹر یرزہان کسٹافن کی ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2024 18:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) کمشنر سلوت سعید سے قازقستان کے سفیر مسٹر یرزہان کسٹافن (Mr. Yerzhan Kistafin)نے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔کمشنر فیصل آباد نے قازقستان کے سفیر کو خوش آمدید کہااور ڈویژن کے انتظامی امور سے متعلق آگاہ کیا۔کمشنر نے ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔انہوں نے شعبہ ٹرانسپورٹ کی بہتری اور اربن ٹرانسپورٹ پر جاری اقدامات پر تبادلہ کیا۔

زراعت،لائیو سٹاک کے شعبوں پر بریفنگ دینے کے علاوہ بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل حب اور یہاں ترقی کے بے شمار مواقع ہیں،کپڑے کی صنعت میں فیصل آباد کا کوئی ثانی نہیں۔اس موقع پر تجارتی،اقتصادی اور زرعی شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر فیصل آباد نے قازقستان کے سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی اوردوبارہ دورہ کی دعوت دی۔

سفیرقازقستان نے فیصل آباد کے دورہ کو کامیاب قراردیااوربھرپور مہمان نوازی پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔قازقستان اور پاکستان بالخصوص انڈسٹریل حب فیصل آباد کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھایا جائے گا،انڈسٹریز کے فروغ کیلئے بھی قازقستان کا تعاون حاصل رہے گا۔سفیر نے کہا کہ دورہ فیصل آباد کے دوران مختلف انڈسٹریل یونٹس کا وزٹ بھی کامیاب تجربہ رہا،سرمایہ کاری کیلئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

سفیر قازقستان نے کمشنر فیصل آباد کی طرف سے تفصیلی دورہ کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد اور سفیرقازقستان کی طرف سے پریذنٹیشن بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر جنرل جلیل الرحمن،صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں