فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ چالاک ملزمان نے تین شہریوں کو کاروبار کا جھانسہ دیکر تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے‘ اوباش افراد نے ماں بیٹوں سمیت 7خواتین اور 4افراد کو اغواء کر لیا‘ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق منصورآباد کے تاجر نفیس نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم دانش نے 50لاکھ روپے مالیت کے لیڈیز سوٹ خرید کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ سرگودھا روڈ کے خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ ملزم شہباز منیر نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 40لاکھ روپے لیکر واپسی پر بوگس چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

سمندری کے رہائشی ملک اختر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم یاسین نے 44لاکھ روپے کا مال لیکر واپسی پر چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

جبکہ جھمرہ کے 103 ج ب کے رہائشی نذیر احمد نے بتایا کہ اسکی عدم موجودگی میں ملزمان مشتاق وغیرہ نے اسکی اہلیہ ثمینہ بی بی اور جواں سالہ بیٹیوں علیزہ اور مسکان کو اغواء کر لیا۔ جھمرہ کے رہائشی صائم شریف نے بتایا کہ اوباش ملزمان عبدالرحمن وغیرہ نے اسکی بیٹی نائمہ بی بی‘ سرگودھا روڈ کے علاقہ اعظم ٹائون کی رہائشی صدف بی بی نے بتایا کہ اسکی بھانجی لیلیٰ جو کہ ان کے پاس رہتی ہے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں نویں جماعت میں پڑھتی ہے، گھر سے سکول گئی اور واپس نہ آئی۔

ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق ٹائون کے رہائشی زاہد محمود نے بتایا کہ اسکی اہلیہ نائلہ اور 17سالہ بیٹی اقراء خریداری کیلئے بازار گئی واپس نہ آئی جنہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ مراد کالونی کے محمد احمد نے بتایا کہ اس کا والد یوسف گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا۔ سمندری کے نواحی گائوں 463 گ ب کی رفعت بی بی کا جواں سالہ بیٹا علی رضا گھر سے ڈیوٹی پر گیا اور 473 گ ب کے انور کے بھائی مجیب الرحمن کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، ڈجکوٹ کے علاقہ 133گ ب کے علی رضا کا کہنا ہے کہ اس کا والد عبدالقیوم صبح نماز پڑھنے مسجد گیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ ایف آئی سی کے قریب مسلح افراد نے لفٹ دینے کے بہانے دو سہیلیوں رضیہ کوثر اور تحریم اشرف سے نقدی‘ زیورات اتروا کر لے گئے‘ خیابان کالونی میں نجم الحسن کے گھر آنے والے مسلح ڈاکو ساڑھے پانچ لاکھ کی نقدی اور 4200 امریکی ڈالر‘ 3200 کینیڈین ڈالر‘ 3500 درہم‘ 400 سعودی ریال اور زیورات چھین کر لے گئے‘ طارق آباد کے شاہد سلطان سے 6ہزار روپے‘ فون‘ چنیوٹ بازار میں کاشف سے 25ہزار روپے‘ فون‘ ضلع کچہری کے باہر ابوبکر سے 40ہزار روپے‘ فون‘ چنیوٹ بازار کے قریب ذیشان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ امین پور بازار میں توصیف سے 38ہزار روپے‘ فون‘ راجہ کالونی میں شکیل احمد سے 50ہزار روپے‘ فون‘ گرونانک پورہ کے بھائی خان سے 35ہزار روپے‘ فون‘ بڑا قبرستان کے قریب عظیم سے نقدی‘ فون‘ مدینہ چوک کے اکمل سے نقدی‘ فون‘ اچکیرہ کے قریب احمد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جنرل ہسپتال کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون‘ شکیل پارک کے سہیل‘ باوا چک کے کاشف زبیر‘ ظفر کالونی کے زین سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ النجف کالونی کے زاہد رضا کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چور لے گئے‘ چن ون روڈ پر ملائکہ طارق سے 15ہزار روپے‘ فون‘ ڈی گرائونڈ سے معاویہ سے نقدی‘ فون‘ گٹ والا کے قریب حسیب عمر سے 45ہزار روپے‘ فون‘ 142 رب کے شعیب سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 163 رب کے وہاب سے نقدی‘ فون‘ 66 ج ب کے فیض سلطان سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 275 ج ب کے بوٹا سے موٹرسائیکل‘ سبزی منڈی کے قریب ایوب سے موٹرسائیکل‘ چھوٹا بائی پاس کے قریب رضوان سے موٹرسائیکل‘ 69 ج ب کے الله دتہ سے 9ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 67 ج ب میں مجید کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 272 ج ب کے غلام سرور کے ڈیرہ سے اڑھائی لاکھ مالیت کا ٹیوب ویل کا سامان چوری‘ 275 ج ب کے خلیل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر عرفان حیدر سے نقدی‘ فون‘ الٰہی آباد کے انتظار حسین سے 22ہزار روپے‘ فون‘ 225 رب کے عامر رضا سے لیپ ٹاپ‘ 209 رب کے عظیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ ستیانہ روڈ پر علی سے نقدی‘ فون‘ 215 رب کے عظیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ ستیانہ روڈ پر علی سے نقدی‘ فون‘ 215 رب کے محمد زین سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ خانوآنہ بائی پاس کے قریب نعمان سے نقدی‘ فون‘ اعوان والا کے طارق سے فون‘ 209 رب کے نعیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ یوسف ٹائون کے فضل سے نقدی‘ فون‘ رحمان ولاز کے عمران خان سے موٹرسائیکل‘ 79 گ ب کے شاہد سے نقدی‘ الیاس گارڈن کے زاہد سے نقدی‘ راجباہ روڈ پر عبدالحنان سے پونے دو لاکھ روپے‘ سمن آباد میں زبیر سے 55ہزار روپے‘ فون‘ انار کلی سمن آباد کے قریب ارشد سے 35ہزار روپے‘ فون‘ بانساں والی گلی کے قریب ذیشان سے نقدی اور فون چھین لیا گیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں